ٹیم گروپنگ پر عامر سہیل کے انکشافات، سابق چیئرمین پی سی بی کی تصدیق

اسٹاف رپورٹ

کراچی : سابق کپتان عامر سہیل نے انکشاف کیا ہے کہ 1999ء کے ورلڈ کپ سے پہلے جب وہ کپتان تھے، کچھ کھلاڑیوں نے جان بوجھ کر اچھی پرفارمنس نہیں دی، شکایت اس وقت کے چیئرمین سے کی گئی، خالد محمود نے عامر سہیل کے مؤقف کی تصدیق کردی، کہتے ہیں کپتان کیخلاف کھلاڑیوں کی گروپ بندی معمول ہے۔

سماء کے پروگرام مشن میلبرن میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا کہ کپتان کیخلاف کھلاڑیوں کی گروپ بندی معمول ہے، 1999ء ورلڈ کپ سے پہلے کچھ کھلاڑیوں نے میرے خلاف محاذ کھڑا کیا اور جان بوجھ کر اچھی پرفارمنس نہیں دی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اس وقت کے چیئرمین پی سی بی سے شکایت بھی کی تھی۔

سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ خالد محمود نے سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق قائد کے مؤقف کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عامر سہیل میرا کپتان تھا، میں نے اس کی بات سنی۔

عامر سہیل نے وقار یونس اور معین خان کی جانب سے مصباح کی تبدیلی پر اصرار کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا، کہتے ہیں اس سے ثابت ہوگیا کہ بورڈ میں لیڈر شپ کا فقدان ہے۔ سماء

Musharraf

european

pregnant

misbah ul haq

Tabool ads will show in this div