مریم، حمزہ، سعد، عابد کو انتخابی ٹکٹ مل گیا، ن لیگ کی حتمی فہرست جاری

ARTWORK: Ayesh Athar

مسلم لیگ ن نے پنجاب کی 141 نشستوں میں سے 116 الیکشن ٹکٹوں کا اعلان کردیا، مریم نواز، حمزہ شہباز، سعد رفیق، عابد شیر علی، رانا ثناء اللہ، خواجہ آصف کو پارٹی امیدوار نامزد کردیا گیا، چوہدری نثار علی خان کے دونوں حلقوں سے کسی امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا گیا، سابق وزیر داخلہ کے بہنوئی کو بھی صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ مل گیا، لودھراں سمیت 25 نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کو تاحال حتمی شکل نہیں دی گئی۔

مسلم لیگ ن نے پنجاب کی 141 نشستوں میں سے 116 حلقوں سے حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کردی، مریم نواز کو این اے 125، حمزہ شہباز کو این اے 124، خواجہ سعد رفیق کو این اے 131 سے ٹکٹ جاری کردیا گیا، عابد شیر علی این اے 108، رانا ثناء اللہ این اے 106 فیصل آباد اور خواجہ آصف این اے 73 سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے، این اے 63 اور 59 پر چوہدری نثار علی خان نے آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ن لیگ نے ان دونوں حلقوں سے کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔

ن لیگ کی جانب سے جاری حتمی فہرست کے مطابق این اے 55 سے شیخ آفتاب احمد، این اے 56 ملک سہیل خان، این اے 57 سے شاہد خاقان عباسی اور این اے 58 سے راجہ محمد جاوید اخلاص کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، این اے 60 سے حنیف عباسی، این اے 61 سے ملک ابرار احمد اور این اے 62 سے دانیال چوہدری ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔

مزید جانیے : مسلم لیگ ن کا بڑا فیصلہ، چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کا اعلان

این اے 67 راجا مطلوب مہدی، این اے 68 سے صاحبزادہ غضنفرعلی، این اے 69 سے چوہدری مبشر حسین، این اے 70 جعفر اقبال، این اے 71 سے چوہدری عابد رضا ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے، این اے 72 چوہدری ارمغان سبحانی، این اے 74 سے علی زاہد، این اے 75 سید افتخار الحسن، این اے 76 رانا شمیم احمد خان مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔

فہرست کے مطابق این اے 77 دانیال عزیز، این اے 78 احسن اقبال، این اے 79 ڈاکٹر نثار چیمہ، این اے 80 چوہدری محمود بشیر ورک اور این اے 81 پر خرم دستگیر خان ن لیگ کے حتمی امیدوار ہوں گے۔ این اے 82 سے عثمان ابراہیم، این اے 83 چوہدری ذوالفقار علی بھنڈر، این اے 84 اظہر قیوم ناہڑا، این اے 85 سے چوہدری مشاہد رضا ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے این اے 86 پر ناصر اقبال بوسال، این اے 87 پر سائرہ افضل تارڑ، این اے 88 مختار احمد بھرت، این اے 89 محسن شاہنوار رانجھا، این اے 91 پر ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، این اے 95 سے عمران خان کے مد مقابل حاجی عبید اللہ خان شادی خیل ہوں گے، این اے 96 پر محمد حمیر حیات خان روکھڑی ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔

ن لیگ نے این اے 97 سے عبدالمجید خان، این اے 99 پر ریحان قیصر، این اے 100 سے قیصر احمد شیخ، این اے 102 پر طلال بدر چوہدری، این اے 103 علی گوہر خان، این اے 104 سے محمد شہباز بابر اور این اے 107 سے حاجی محمد اکرم انصاری کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ این اے 110 سے سابق وفاقی وزیر محمد افضل خان، این اے 111 خالد جاوید وڑائچ اور این اے 112 سے محمد جنید انور چوہدری ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔

فہرست کے مطابق این اے 113 پر چوہدری اسد الرحمان، این اے 115 پر سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم، این اے 116 خالد محمود، این اے 117 سے محمد برجیس طاہر کو ٹکٹ دیا گیا ہے، این اے 118 سے شذرہ منصب علی خان کھرل، این اے 119 سے رانا افضال حسین، این اے 120 سے رانا تنویر حسین الیکشن لڑیں گے۔

مزید پڑھیں : کسی کے ٹکٹ کا محتاج نہیں، چوہدری نثار کا جلسے میں دو ٹوک اعلان

این اے 121 سے میاں جاوید لطیف، این اے 122 سے سردار عرفان ڈوگر، این اے 123 پر محمد ریاض ملک ن لیگ کے امیدوار ہوں گے، این اے 126 پر اشتیاق احمد انور اور این اے 127 سے پرویز ملک کو ٹکٹ دیا گیا ہے، این اے 128 سے شیخ روحیل اصغر، این اے 129 سے ایاز صادق، این اے 130 پر خواجہ احمد حسن ن لیگ کی جانب سے الیکشن لڑیں گے۔

ن لیگ کی فہرست کے مطابق این اے 132 پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف خود الیکشن لڑیں گے، این اے 133 پر وحید عالم خان اپنے پرانے ساتھی زعیم قادری کیخلاف میدان میں اتریں گے، این اے 134 پر رانا مبشر اقبال، این اے 135 سے ملک سیف الملوک کھوکھر، این اے 136 سے محمد افضل کھوکھر، این اے 137 پر وسیم شیخ اور این اے 138 سے ملک رشید احمد خان ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔

این اے 139 پر رانا محمد اسحاق خان، این اے 140 سے رانا حیات خان، این اے 141 ندیم عباس، این اے 142 سے ریاض الحق جج، این اے 143 راؤ اجمل خان، این اے 144 میاں معین وٹو، این اے 146 رانا زاہد حسین خان، این اے 147 پر سید عمران احمد شاہ، این اے 148 پر چوہدری محمد اشرف، این اے 149 محمد طفیل اور این اے 150 ایڈمرل سرگناہ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

ن لیگ کی جانب سے حتمی فہرست میں این اے 151 سے محمد خان داہا، این اے 152 سے پیر محمد اسلم بودلہ، این اے 153 چوہدری افتخار نذیر، این اے 155 شیخ طارق رشید، این اے 156 عامر سعید انصاری، این اے 157 ملک عبدالغفار ڈوگر، این اے 158 سید جاوید علی شاہ، این اے 159 دیوان محمد ذوالقرنین بخاری، این اے 160 عبدالرحمان کانجو امیدوار ہوں گے۔

تفصیلات جانیں : ن لیگ نے خیبرپختونخوا سے چوبیس امیدوارفائنل کرلیے

این اے 163 پر ساجد مہدی، این اے 164 بیگم تہمینہ دولتانہ، این اے 165 سعید احمد خان، این اے 167 عالم داد لالیکا، این اے 170 محمد بلیغ الرحمان، این اے 171 پر میاں ریاض حسین پیرزادہ، این اے 172 چوہدری سعود مجید، این اے 173 میاں نجیب الدین اویسی، این اے 174 پر عدنان فرید، این اے 179 سے میاں امتیاز احمد اور این اے 180 سے محمد ارشد خان لغاری ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔

این اے 181 سے سلطان محمود ہانجرہ، این اے 182 پر قاسم ہانجرہ، این اے 184، 185 اور 186 پر ن لیگ نے ہارون بخاری کو ٹکٹ جاری کیا ہے، این اے 187 سے صاحبزادہ فیض الحسن، این اے 188 ثقلین بخاری، این اے 189 پر خواجہ نظام اور این اے 190 سے امجد فاروق کھوسہ امیدوار ہوں گے۔

ن لیگ نے این اے 191 پر اویس خان لغاری، این اے 192 سے میاں شہباز شریف، این اے 193 سے شیر علی گورچانی اور این اے 194 پر ڈاکٹر حفیظ دریشک جبکہ این اے 195 سے خضر حسین مزاری حتمی امیدوار نامزد کیا ہے۔

مسلم لیگ ن نے پنجاب کے قومی اسمبلی کے حلقوں کے ساتھ ساتھ صوبائی نشستوں پر بھی امیدواروں کا حتمی اعلان کردیا ہے۔

PUNJAB

NATIONAL ASSEMBLY

PROVINCIAL ASSEMBLY

Election2018

#GE2018

Tabool ads will show in this div