اسٹیٹ بینک نےعیدالفطرپر363ارب روپےکےنوٹ جاری کئے

Jun 23, 2018

اسٹیٹ بنک نےعیدالفطر پر 363 ارب روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے۔عام عوام کوبراہ راست 53 ارب روپے کے نوٹ فراہم کئےگئے۔ ایس ایم ایس سروس سے 22 لاکھ لوگوں نے فائدہ اٹھایا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق حالیہ عیدالفطر کے موقع پر 363 ارب روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیئے گئے جن میں دس روپے سے پانچ ہزار روپے مالیت کے کرنسی نوٹ شامل ہیں۔

عام عوام کو براہ راست 53 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ دیئے گئے جبکہ باقی نوٹ کمرشل بینکوں کو فراہم کیئے گئے۔ مرکزی بینک کے مطابق نئے کرنسی نوٹ کیلئے8877 ایس ایم ایس سروس کامیاب رہی۔

ملک کے132 شہروں میں کمرشل بینکوں کی 1500 سےزائد برانچوں اور اسٹیٹ بینک کے دفاتر کے ذریعےایس ایم ایس سروس چلائی گئی۔ایس ایم ایس سروس سے 22لاکھ سےزیادہ لوگوں نےفائدہ اٹھایا۔

گزشتہ سال کی نسبت ایس ایم ایس سروس استعمال کرنے والوں کی تعداد میں پچاس فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ عید سے قبل اور چھٹیوں کے دوران اے ٹی ایم مشینوں پر نقد رقوم کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ اسٹیٹ بینک کی ٹیموں نے اے ٹی ایم مشینوں کی کارکردگی کا معائنہ اور نگرانی کی۔

Tabool ads will show in this div