پی ایم ہاؤس پردھرنا، سنگین صورتحال ،را کی سرگرمیاں

گوادر کوبجلی نہ ملی تو پی ایم ہاؤس پردھرنا دوں گا،سینیٹر کہدہ بابر روزنامہ انتخاب حب سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے انسداد منشیات کے چئیر مین کہدہ بابر نے گوادر میں بجلی کی عدم فراہمی او ر عوام کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گوادر جو سی پیک کا شہر ہے اس میں رمضان کے مہینے سے بجلی نا پید ہےجس کی وجہ سے شہر کے باسی شدید زہنی کوفت کا شکار ہیں ،انھوں نے نگراں وزیر اعظم سے اپیل کی وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور اگر نوٹس نہ لیا گیا تو وہ وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔ بلوچستان میں غذائی قلت سنگین صورتحال اختیار کر چکی ہے،سیکرٹری صحت بلوچستان روزنامہ آزادی کوئٹہ سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان میں 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں،جب کہ 49 فیصد ماؤں اور 57 فیصد بچوں میں خون کی کمی پائی جاتی ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں 16 فیصد بچے لاغر پن جبکہ52 فیصد بچے بونے پن کا شکار ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ صحت ہر شخص کا بنیادی حق ہے اور حکومت بلوچستان اس حوالے سے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔ بلوچستان میں را کی سرگرمیاں تشویشناک ہیں ،قیام امن کو یقینی بنایا جائے،جام کمال روزنامہ ایکسپریس کوئٹہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ کا نگراں وزیر داخلہ کی جانب سے الیکشن میں انتخابی اجتماع کو نشانہ بنائےجائے کے بیان کے حوالے سے کہنا تھا کہ بلوچستان میں را کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں سے ہم سب واقف ہیں ،اب حکومت کو چاہیئے کہ وہ اس حوالے سے کوئی موثر حکمت عملی بنائے،اور انتخابات میں سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے،ان کا مزید کہنا تھا کہ انھیں امید ہے کہ صوبائی نگران حکومت آزاد اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد کرائے گی اور اس کے ساتھ امن و امان کے حوالے سے بھی اقدامات کرے گی۔

میں گوادر کو دوسرا سوئی بننے نہیں دونگا،اسلم بھوتانی

روزنامہ انتخاب حب سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حلقہ این اے 272 پاکستان کے 272 حلقوں میں سے اہمیت والا حلقہ ہے،کیوں کے سی پیک کے جو 62 بیلینز ڈالرز آ رہے ہیں وہ بھی اسی حلقے سے منسلک ہیں،میں ترقی کا مخالف نہیں ہوں،صنعتیں آئے گی ڈویلپمنٹ اکٹیوٹی ہوگی تو لوگوں کو ذریعہ معاش ملے گا ،مگر میرا مقصد یہ ہے کہ گوادر کے نام پر جو پیسے آ رہے ہیں ان سے گوادر کے لوگوں کو اچھی تعلیم،صحت،پانی کی سہولیات ملیں گی پھر گوادر کے سمندر سے پوری دنیا مستفید ہوگی۔

JAM KAMAL

aslam bhootani

kohda babar

Tabool ads will show in this div