بھارت آبدوز شکن ہیلی کاپٹر خریدنے کیلئے پر تولنے لگا

بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی بحریہ نے امریکا سے آبدوز شکن ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی بحریہ کے مطابق انڈیا امریکا سے 2 ارب ڈالر کے آبدوز شکن ہیلی کاپٹر خریدیں جائیں گے۔ مودی سرکار کی جانب سے معاہدے کو جلد منظوری ملنے کا امکان ہے۔

بھارت امریکا سے آبدوز شکن جنگی ہیلی کاپٹر کی خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے ،2 ارب ڈالر کے اس معاہدے کے تحت بھارت امریکا سے چوبیس سکورسکی ہیلی کاپٹر خریدے گا۔

معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے جولائی کے مہینے میں 6 تاریخ کو بھارتی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات سے قبل ہی مودی سرکار کی جانب سے اس معاہدے کو منظوری ملنے کا قوی امکان ہے۔

بھارتی بحریہ کی جانب سے ابتدا میں 100 ہیلی کاپٹرز خریدنے کی درخواست کی گئی تھی۔ بھارتی بحریہ کی جانب سے نیوی کی استعداد کار بڑھانے کیلئے 12 بوئنگ میری ٹائم سرویلنز طیارے خریدنے کا بھی امکان ہے۔

USA

maritime

Indian Navy

surveillance

Sikorsky SH-60

seahawk

Tabool ads will show in this div