معین خان کا معاملہ، عامر سہیل کی پی سی بی ارکان پر کڑی تنقید

اسٹاف رپورٹ

کراچی : سابق کپتان عامر سہیل نے معین خان کے معاملے پر پی سی بی کے بعض ارکان پر کڑی تنقید کی ہے، کہتے ہیں معین کو واپس نہ بلانے کیلئے ہر طرف سے دباؤ ڈالا گیا لیکن چئیرمین پی سی بی نے حتمی فیصلہ کرلیا ہے کہ اب بہت ہوچکی۔

سماء کے پروگرام مشن میلبرن میں سابق کپتان عامر سہیل نے پی سی بی کے بعض ارکان پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ سب پیسے بنانے کا گیم ہے، معین خان کو آسٹریلیا سے واپس نہ بلانے کیلئے ہر طرف سے دباؤ ڈالا گیا مگر چیئرمین پی سی بی نے حتمی فیصلہ کرلیا جو خوش آئند ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نجم سیٹھی نے کرکٹ کا بیڑہ غرق کردیا، چکر چلا کر وہ گورننگ بورڈ کے ممبر بنے، شاہد آفریدی سے اوپننگ کرانے کا آپشن موجود ہے۔ سماء

climate

koreans

refugees

pregnant

melbourne

misbah ul haq

Tabool ads will show in this div