افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے دی
ڈنیڈن: ورلڈکپ کے پول اے کے میچ میں سنسنی خیزمقابلے کے بعد افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ میگا ایونٹ میں یہ افغانستان کی پہلی فتح ہے۔
یونیورسٹی اوول ڈنیڈن میں تگڑا مقابلہ ہوا۔ایسوسی ایٹ ٹیموں نےمیچ جیتنے کےلئےایڑی چوٹی کا زورلگا دیا۔ اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کی، اپنی باری پر وہ دوسو دس رنز بناسکے۔ میٹ میکن اور ماجد حق اکتتیس، اکتتیس رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورررہے۔ شپور زدرن نے چار اور دالوت زدرن نے تین کھلاڑی آئوٹ کئے۔
دوسوگیارہ رنز کا ٹارگٹ پانے کی کوشش، افغان ٹیم نے آخری لمحات تک ہمت نہ ہاری۔۔وکٹیں گرتی رہیں لیکن ناتجربہ کار ٹیم نےاپنےجذبے کوقائم رکھا۔۔ سمیع اللہ شنواری نے چھیانوے رنز بناکرفتح میں اہم کردارادا کیاجس میں سات چوکے اورپانچ چھکے شامل تھے۔
آخری وکٹ پرانیس رنزکی شراکت ، حامد حسن اور شپور زدرن نےاپنی ٹیم کو فتح کی منزل پرلاکھڑا کیا۔
سمیع اللہ شنواری کومیچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔ سماء