ن لیگ پارٹی ٹکٹوں کا اعلان آج کرے گی؛اہم فیصلے کرلیے گئے

مسلم لیگ ن نے دوہزار اٹھارہ کےعام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کے فوری اعلان کا فیصلہ کرلیا۔ ٹکٹوں کی تقسیم پرکھینچا تانی اورزعیم قادری کی بغاوت سے متعلق اہم اجلاس میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ زعیم قادری کو اتنا آگے نہیں جانا چاہیے تھا۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے غیر متنازع حلقوں میں ٹکٹوں کی تقسیم کا اعلان آج کیا جائےگا۔ ٹکٹوں کے اعلان سے قبل پارٹی صدر شہباز شریف اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

ٹکٹوں کي تقسيم پر ن ليگ ميں کھينچا تاني کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کےليے شہبازشريف نے پارٹي رفقاء سے ملاقات ميں اہم مشاورت کی ۔لاہورميں ہونےوالي ملاقات ميں پارٹي رہنماؤں نےشہبازشريف کوٹکٹوں کےفوري اعلان کا مشورہ ديا ۔ قائدين کے مطابق ٹکٹوں کےاعلان ميں تاخيرسےغيرمتنازع نشستوں پربھي اعتراضات اٹھ رہےہيں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاں کوئي تنازع نہيں،ان حلقوں سے ن لیگ کی جانب سے ٹکٹوں کااعلان آج ہوگا ۔

باغی رہنما زعیم قادری کی پریس کانفرنس پرمریم اورنگزیب نے پارٹی صدر کو بریفنگ دی۔ پارٹي رہنماؤں کي ملاقات ميں زعيم قادري کےسخت لہجہ پر معافي سے متعلق بھي بات ہوئي۔ جس پرشہبازشريف کاکہناتھاکہ زعيم قادري کواتناآگےنہيں جاناچاہيےتھا۔

واضح رہے کہ ن لیگ اپنے امیدواروں کا اعلان آج کرےگی مگ انتخابات کیلئے مریم نواز کا پارٹی ٹکٹ فائنل کردیا گیا ہے۔ مریم نوازحلقہ این اے ایک سو ستائیس اور پی پی ایک سو تہتر سے اليکشن لڑیں گی۔ این اے ایک سو ستائیس پر مریم نواز کا مقابلہ پی ٹی آئی کے جمشید چیمہ سے ہوگا۔

مریم نواز پہلی بارعام انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔

PML N

Zaeem Qadri

MARYAM NAWAZ

elections 2018

#GE2018

Party tickets for Elections

Tabool ads will show in this div