مریم نواز کا این اے 127 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

APP33-11
ISLAMABAD: February 11 – An attractive and eye-catching view of snow covered Margallah Hills adding chill after a heavy rain in Federal Capital City. APP photo by Sadia Sehar
APP33-11 ISLAMABAD: February 11 – An attractive and eye-catching view of snow covered Margallah Hills adding chill after a heavy rain in Federal Capital City. APP photo by Sadia Sehar

پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے مریم نواز شریف کو این اے 127 لاہور سے الیکشن لڑنے کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کردیا۔ مریم نواز کا یہ پہلا الیکشن ہے، جس میں وہ بطور امیدوار میدان میں اتریں گی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو ستائیس اور صوبائی حلقے پی پی ایک سو تہتر سے اليکشن میں حصہ لیں گی۔ این اے ایک سو ستائیس پر مریم نواز کا مقابلہ پی ٹی آئی کے جمشید چیمہ سے ہوگا۔

دوسری جانب لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 سے پي ٹي آئي کي ياسمين راشد سے مقابلے کیلئے ابھی تک کسی ن لیگی رہنما کا نام سامنے نہیں آسکا۔

ذرائع کے مطابق این اے 125پر ن لیگ کے بلال یاسین اور پرویز ملک پارٹی ٹکٹ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں، تاہم پارٹی کی جانب سے فی الحال کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے127 کے ساتھ اپنے آبائی علاقے این اے 125سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ،اسی حلقے سے انہوں نے گزشتہ ضمنی الیکشن میں اپنی والدہ کی انتخابی مہم بھی چلائی تھی۔

PTI

HAMZA SHAHBAZ

chaudhry nisar

yasmeen rashid

ELECTIONS2018

maryum nawaz

Zaheem Qadri

NA 127

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div