چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

Jun 22, 2018

نگران حکومت نے چیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، صدر مملکت کو سمری ارسال کردی گئی۔

نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے ن لیگ حکومت کی جانب سے تعینات بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سمری صدر مملکت ممنون حسین کو ارسال کردی۔

سیاسی اعتراض کے بعد بھی ماروی میمن کی جانب سے چیئرمین بی آئی ایس پی کے عہدے سے استعفیٰ نہ دینے پر نگراں وزیراعظم نے ایکشن لیا۔ مختلف حلقوں نے اعتراض کیا تھا کہ ماروی میمن کی ن لیگ سے سیاسی وابستگی ہے اور وہ الیکشن پر انداز ہورہی ہیں، اس لئے انہیں عہدے پر نہیں رہنا چاہئے۔

CHAIRPERSON

Tabool ads will show in this div