انگلینڈ کے 310رنز کے ہدف میں سری لنکا کی پراعتماد بیٹنگ جاری

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


ویلنگٹن   :   ورلڈ کپ کے پول اے کے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو تین سو دس رنز کا ہدف دیا ہے۔ انگلش بلے باز روٹ نے شاندار سنچری بنائی۔ جواب میں آئی لینڈرز نے ایک وکٹ پر 279 رنز بنا لیے ہیں۔

ویلنگٹن میں انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جو خاصا بہتر ثابت ہوا۔ محتاط انداز میں بیٹنگ شروع کرتے ہوئے اوپنرز نے اسکور 62 تک پہنچا دیا۔ معین علی 15 رنز بنا کر اینجیلو میتھیوز کا پہلا شکار بنے۔ دوسری وکٹ 71 اور تیسری 101 رنز پر گری۔ جوروٹ اور ٹیلر نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 98 رنز بنائے۔ آخری اوورز میں انگلینڈ کے بلے بازوں نے جم کے پٹائی کی۔

این بیل نے49 اور جوزبٹلرنے39 اسکور کیے۔ جوروٹ کے 121 رنز کی بدولت مقررہ اوورز میں چھ وکٹ پر اسکور 309 ہوگیا۔ ملنگا نے 63 لکمل نے 71 اور میتھیوز نے دس اوورز میں 43 رنز دے کر ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جس کے بعد سری لنک بلے بازوں نے انگلشن بولرز کو منہ توڑ جواب دیا اور ایسی بیٹنگ شروع کی کہ دو سو رنز مکمل ہونے پر بھی صرف ایک بھی وکٹ انگلش بولر کے نصیب میں آسکی۔ سری لنکا کی جانب سے کمار سنگاکارا اور تھریمانے کی سنچری اسکور کی، تھریمانے نے دس چوکے اور ایک چھکے کے ذریعے اپنی سینچری مکمل کی، جب کہ سنگاکارا نے نو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ سماء

میں

کی

کے

سے

جاری

Tabool ads will show in this div