ویلنگٹن،سری لنکا کی شاندار بیٹنگ،انگلینڈ کو9وکٹوں سے شکست

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


ویلنگٹن   :   سری لنکا نے انگلینڈ کو ورلڈ کپ کے اہم میچ میں 9وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو جیت کیلئے310کا ہدف دیاتھا، جو سری لنکا نے باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر48ویں اوور میں حاصل کرتے ہوئے میچ جیت لیا۔

انگلینڈ نے بیٹنگ شروع کرتے ہوئے اسکور 62 تک پہنچا دیا۔ معین علی 15 رنز بنا کر اینجیلو میتھیوز کا پہلا شکار بنے۔ دوسری وکٹ 71 اور تیسری 101 رنز پر گری۔ جوروٹ اور ٹیلر نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 98 رنز بنائے۔ آخری اوورز میں انگلینڈ کے بلے بازوں نے جم کر رنز بنائے۔

این بیل نے49 اور جوزبٹلرنے39 اسکور کیے۔ جوروٹ کے 121 رنز کی بدولت مقررہ اوورز میں چھ وکٹ پر اسکور 309 ہوگیا۔ ملنگا نے 63 لکمل نے 71 اور میتھیوز نے دس اوورز میں 43 رنز دے کر ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جس کے بعد سری لنک بلے بازوں نے انگلشن بولرز کو منہ توڑ جواب دیا اور ایسی بیٹنگ شروع کی کہ دو سو رنز مکمل ہونے پر بھی صرف ایک ہی وکٹ انگلش بولر کے نصیب میں آسکی۔ سری لنکا کی جانب سے کمار سنگاکارا اور تھریمانے کی سنچری اسکور کی، تھریمانے نے دس چوکے اور ایک چھکے کے ذریعے اپنی سینچری مکمل کی، جب کہ سنگاکارا نے نو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ سماء

کی

سے

Tabool ads will show in this div