ٹیم کا مقصد جیت ہونا چاہئے، رن ریٹ نہیں، عامر سہیل

اسٹاف رپورٹ

کراچی : سابق کپتان اور مشن میلبرن کے تجزیہ کار عامر سہیل کہتے ہیں کہ پاکستان میچ ہار جاتا تو آگے بڑھنے کا کوئی چانس نہیں تھا، کھلاڑیوں نے جو غلطیاں کیں ہیں ان سے سیکھیں، ٹیم کا مقصد اب صرف جیت ہونا چاہئے، رن ریٹ نہیں۔

سماء کے پروگرام مشن میلبرن میں سابق کپتان عامر سہیل کا کہنا ہے کہ پاکستان میچ ہار جاتا تو آگے بڑھنے کا کوئی چانس نہیں تھا، کھلاڑیوں نے جو غلطیاں کیں ہیں ان سے سیکھیں، رن ریٹ کے چکر میں جو اسکور ٹیم بنارہی ہے وہ بھی نہیں بنے گا، بیٹنگ آرڈر میں اب تبدیلی نہیں لانی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصباح الحق حارث سہیل کا حوصلہ بڑھائیں، احمد شہزاد ڈر کر بیٹنگ کررہے ہیں انہیں اس سے نکلنا پڑے گا۔ سماء

D-Chowk

pregnant

misbah ul haq

Tabool ads will show in this div