پی ٹی آئی کاکالعدم طالبان مذاکراتی کمیٹی میں عمران خان کی نامزدگی سےانکار

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : تحریک انصاف نے طالبان کی طرف سے عمران خان کی مذاکراتی کمیٹی میں نامزدگی کو مسترد کردیا، سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کہتے ہیں کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ طالبان اپنے نمائندوں کا چناؤ اپنی صفوں سے ہی کریں۔


عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ اجلاس میں طالبان کی طرف سے مذاکراتی رابطہ کمیٹی میں شمولیت کی پیشکش کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔


اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان طالبان کی طرف سے نامزد مذاکراتی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ طالبان اپنے نمائندوں کا چناؤ اپنی صفوں سے کریں، حکومتی ٹیم میں موجود رستم شاہ ہی تحریک انصاف کے نمائندہ ہیں۔
عمران خان نے کور کمیٹی سے خطاب میں امید ظاہر کی کہ مذاکرات جلد شروع ہوں گے اور دونوں اطراف سے سیزفائر پر عمل کیا جائے گا۔


اجلاس میں شاہ محمود قریشی، مخدوم جاوید ہاشمی، جہانگیر ترین، ڈاکٹر شیریں مزاری اور دیگر رہنماء شریک تھے۔ سماء

میں

کی

آئی

پی

عمران

ٹی

jundullah

خان

Benazir

standoff

Tabool ads will show in this div