انگریزی کے ذخیرہ الفاظ بولنے والی "کوکو" چل بسی

اشاروں کی زبان سمجھے والی گوریلا "کوکو" 46 برس کی عمر میں چل بسی۔ "کوکو" ایک ہزار اشارے اور 2 ہزار انگریزی کے الفاظ سمجھ سکتی تھی۔

کیلی فورنیا میں گوریلا کی رکھوالی کرنے والے ادارے کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ "کوکو" اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی۔ سان فرانسسکو میں پیدا ہونے والی یہ گوریلا نہ صرف ضرورت کی حد تک انگریزی سمجھ لیتی تھی بلکہ اشاروں کی زبان میں بھی جواب دیتی تھی۔

کوکو کے دوستانہ رویئے نے لوگوں کے دلوں سے گوریلا کا خوف دور کیا۔ کوکو جلد لوگوں میں گھل مل جانے والی تھی۔ کیلی فورنیا انسٹیٹویٹ کی جانب سے کوکو اور اس کے مزاج سے متعلق کئی ریسرچ بھی کیے گئے۔

گوریلا فاؤنڈیشن کے مطابق کوکو کا انتقال نیند کے دوران ہوا، انتقال کے وقت اس کی عمر 46 سال تھی۔ اشاروں کی زبان سمجھنے اور بولنے والی ذہین امریکی گوریلا کوکو ہالی ووڈ کی کئی فلموں اور ڈاکیو مینٹریز میں جلوہ گر بھی ہوچکی تھی۔

بچپن کی ایک یادگار تصویر      

گوریلا کوکو سنہ 1971 میں کیلیفورنیا میں پیدا ہوئی۔ 46 سالہ گوریلا کی ذہانت عام گوریلوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ تھی۔ ماہرین کے مطابق اس کا آئی کیو 75 سے 95 کے درمیان تھا، جب کہ وہ انگریزی زبان کے 2 ہزار کے قریب الفاظ بھی سمجھتا تھا۔

کئی اداکار اس کے دوست تھے، جن میں آنجہانی ہالی ووڈ اداکار رابن ولیمز بھی شامل ہیں۔ رابن ولیمز کی موت پر گوریلا کوکو بہت روئی تھی اور کئی دن تک اداس رہی تھی۔ کوکو کو گوریلا کا سفیر تسلیم کیا جاتا تھا اور اس نے گوریلا کے وحشی اور درندے ہونے کا تاثر بہت حد تک کم بھی کیا۔

کیلیفورنیا کی گوریلا فاؤنڈیشن کے مطابق گوریلا کی موت سوتے ہوئے واقع ہوئی اور یہ طبعی موت تھی۔ اس سے قبل سال 2015 میں گوریلا فاؤنڈیشن کے مرکز میں زہنے والی اس گوریلے نے ہمدردی کی اعلیٰ ترین مثال قائم کرتے ہوئے بلی کے ننھے بچوں کو گود بھی لیا تھا۔

ANIMAL

Robin williams

english language

Tabool ads will show in this div