عامر سہیل نے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کو ناگزیر قرار دیدیا

ویب ایڈیٹر

کراچی : مشن میلبرن میں عامر سہیل نے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کو ناگزیر قرار دے دیا، اوپننگ بلے باز ناصر جمشید کی جگہ سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سماء کے مشن میلبرن میں سابق کپتان اور تجزیہ کار عامر سہیل کا کہنا ہے کہ 2 پوائنٹس حاصل کرکے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، یو اے ای کیخلاف وکٹ دیکھ کر کھلاڑیوں کا فیصلہ کرنا ہوگا، ورلڈ کپ میں آگے بڑھنے کیلئے بالنگ لائن کو صحیح استعمال کرنا ہوگا۔

وہ کہتے ہیں کہ ناصر جمشید جسمانی طور پر فٹ نہیں ان کی جگہ سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کرنا چاہئے۔ سماء

pregnant

misbah ul haq

Tabool ads will show in this div