دیسی میڈونا کون؟

معروف بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے نئی آنے والی بھارتی فلم میں انڈین میڈونا کا کردار نبھائیں گی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق نئی میوزیکل بھارتی فلم ایشو ریا رائے ایک گلوکار اور ڈانسر کا کردار نبھا رہی ہیں۔ فلم میں ڈانسز کی تربیت کیلئے فراینک جیٹسن جونیئر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ فرینک جیٹسن ایک ایوارڈ ووننگ ڈانسر اور کریٹیو ڈائریکٹر ہیں۔ وہ اس سے قبل بیوئنسے، جینیفر لوپز اور ریحانہ کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔

 

شوبز تجزیہ کاروں کے مطابق یہ گانا ایش کے کیریئر کا سب سے بڑا گانا ثابت ہوگا۔ اس گانے میں اپنی آواز کا جادو سونیدھی چوہان نے جگایا ہے۔

 

فلم میں ایش نے ایک ایسی گلوکارہ کا کردار نبھایا ہے، جو نوجوانوں میں نہایت مقبول ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر اتل کا کہنا تھا ہے کہ فلم کی تیاری اور اس میں شامل ڈانسز کیلئے دنیا بھر کے کوریو گرافرز سے رابطہ کیا گیا، جس کے بعد فرینک جیٹسن ہمیں پسند آئے۔

اس گانے میں ایش کو مختلف شہروں کا ٹور کرتے، شوٹنگ کرتے دکھایا جائے گا، یہ شوٹنگ 8 سے 10 روز میں ممبئی میں مکمل کرلی جائے گی۔

 

اس سے قبل فرینک آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کے شہرہ آفاق گانے اسموتھ کرمنل میں بھی کوریو گرافی کرچکے ہیں۔ جب کہ فرینک اس کے علاوہ بیونسے کی 17 ویڈیوز اور تین عالمی ٹوئرز کا بھی حصہ رہے ہیں۔ فرینک نے ٹونی بریکسٹن، جینیفر لوپز اور اشر کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔ ایشوریا رائے کے ساتھ کام کرنے سے متعلق فرینک جیٹسن کا کہنا تھا کہ وہ اس موقع اور ایش کے ساتھ کام کرنے کیلئے بہت پر جوش ہیں۔

song

Michael jackson

Aishwarya Rai Bachchan

choreographer

Tabool ads will show in this div