معین خان کی وضاحت کے بعد کیسینو جانے کا معاملہ ختم کردیا،عہدہ برقرار

ویب ایڈیٹر :

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے  چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ معین خان نے اپنے کیسینو جانے کے واقعہ پر معافی مانگی ہے، معین نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ کسینو جانا غلطی تھا، چیئرمین بورڈ نے معین خان کی معافی اور وضاحت کے بعد میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ معین خان کی وضاحت کے بعد یہ معاملہ اب یہی ختم ہوگیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا  ہے کہ معین خان نے اپنے اقدام پر قوم سے معافی مانگ لی ہے، اپنے اعتراف میں معین خان کا کہہنا تھا کہ کسینو جانے کا فیصلہ غلطی تھا، جس پر قوم سے معافی مانگتا ہوں، معین خان سے ملاقات میں کسینو جانے کے واقعہ کی پوری تفصیلات پوچھی، معین خان کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی کسینو گئی تھیں، معین اور ان کی اہلیہ کسینو سے صرف کھانا کھا کر واپس آگئے تھے، انہوں نے وہاں کوئی جوا نہیں کھیلا۔

شہریار خان کا مزید کہنا تھا کہ معین خان سےملاقات تقریباً40منٹ جاری رہی، معین نےکہاجوہوااس پربیان جاری کرچکاہوں، معین خان سےکہاآپ نےڈسپلن کیخلاف کچھ نہیں کیا، معین خان اقرارکرچکےہیں کہ ان سےغلطی ہوئی،  معین خان کےبیان کےخلاف کوئی متنازع رپورٹ نہیں ملی، معین خان کی وضاحت کےبعدبات اب  ختم ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معین خان چیف سلیکٹرہیں لیکن آسٹریلیاواپس نہیں جارہے، معین خان کےمطابق کسینومیں ان کی کوئی ویڈیواورتصویرنہیں،  یہ بات سب کو پتا ہونی چاہیئے کہ آسٹریلیا،نیوزی لینڈ کے بڑے ریسٹورنٹس  میں کسینو   ہوتےہیں،واقعےپرمعین خان،ہمیں اورقوم کوشرمندگی ہوئی۔ بھارت  کے خلاف سیریز  پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ  یواےای میں سیریزکافیصلہ بھارتی حکومت کی مرضی سےہوگا، پوری کوشش ہےپاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو، متعدد ٹیموں نے پاکستان آنے کی حامی بھری ہے، امید ہے جلد بین الااقوامی کرکٹ کے دروازے پاکستان پر کھل جائیں گے اور ایک دفعہ پھر کرکٹ کے میدان آباد ہونگے۔ بنگلایش کیساتھ سیریز پر شہریار خان نے کہا کہ بنگلہ دیش خودآنےکےبجائےہمیں وہاں بلاناچاہتاہے۔ سماء

کے

کا

johnson

moscow

secretaries

faisal sabzwari

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div