وفاقی وزیر پرویز رشید کا عمران خان کو چیلنج

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر :

اسلام آباد   :   وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان بغیر شواہد اور ثبوت کے الزام تراشی اور بہتان لگاتے ہیں، ہمیں تقسیم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، انہوں نے کپتان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سینیٹ انتخاب میں 15 کروڑ روپے  دینے والے کا نام بتائیں ۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں میڈیا سے گفت گو میں عمران خان کا کہنا تھا  کہ    عمران خان بغیرشواہدبہتان تراشی کررہےہیں، عمران خان سینیٹ انتخاب میں15کروڑروپےدینےوالےکانام بتائیں، عمران خان نےنام نہ بتایاتومیں بتاؤں گاانہوں نےکتنےمیں کسےٹکٹ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سےزیادہ ہارس ٹریڈنگ خیبرپختونخوامیں ہوئی، عمران خان نےایسےلوگوں کوٹکٹ دیاجنہیں کوئی جانتانہیں، عمران خان کےغیرذمہ دارانہ رویئےنےاداروں کونقصان پہنچایا۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نےدرختوں کوآگ لگانےوالےکوٹکٹ دیا، عمران خان نے سیاست کوکاروباربنایا، جماعت اسلامی،ایم کیوایم،جےیوآئی نےسیاسی لوگوں کوٹکٹ دیا،عمران خان نےکاروباری لوگوں کوٹکٹ دیا، کاروباری لوگ سینیٹ میں آئیں گے تو اپنی جیبیں بھریں گے۔ عمران خان قوم کو بتائیں کہ انہیں پندرہ کروڑ کی پیشکش کس نے کی ؟؟سینیٹ الیکشن پانچ مارچ کو ہو رہے ہیں، جو جماعت اپنے اراکین سے زیادہ   نشستیں لے گی، اس کا پتا چل جائے گا۔ سماء

کا

کو

وزیر

graft

عمران خان

Tabool ads will show in this div