ن لیگ میں بغاوتیں، نواز شریف کی شہباز کو پاکستان واپسی کی ہدایت

پنجاب میں سیاسی ہلچل، ن لیگ کی کشتی ڈولنے لگی، نواز شریف نے شہباز شریف کو فوری پاکستان جاکر صورتحال سنبھالنے کی ہدایت کردی۔

پنجاب میں سیاسی ہلچل عروج پر پہنچ گئی، ن لیگ کی کشتی ڈولنے لگی، زعيم قادری کی بغاوت نے نواز شريف کو لندن ميں پريشان کردیا، شہباز شریف کو فوری وطن واپسی اور صورتحال سنبھالنے کی ہدایت کردی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صحافی کے زعیم قادری سے متعلق سوال پر جواب دینے سے انکار کردیا، کہتے ہیں کہ پہلی دستياب فلائٹ سے واپس جارہا ہوں، سیاسی باتیں وطن جاکر کروں گا

دوسری جانب قائد کی بے رخی کا شکار ہونے والے نہال ہاشمی نے تو زعيم قادری کو اعلیٰ ظرفی کا درس دے ديا، کہتے ہیں کہ پارٹی ایک خاندان کی طرح ہے، رشتے سالوں میں بنتے ہیں، ایک سیٹ یا ٹکٹ کیلئے اسے ختم نہیں کیا جاسکتا۔

اس سے قبل پارٹی اختلافات کے باعث سابق وزیر داخلہ اور نواز شریف کے دیرینہ ساتھی چوہدری نثار علی خان بھی آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں۔

Chohadry Nisar Ali Khan

Zaeem Qadri

Election2018

#GE2018

Tabool ads will show in this div