پاناما لیکس کی نئی سنسنی خیز تفصیلات سامنے آگئیں

پاناما ليکس کی دستاويزات نئے انکشافات ليکر سامنے آگئیں، فٹبال اسٹار لائنل ميسی سميت دنيا بھر کے امراء، سابق ملائیشين صدر نجيب رزاق اور ارجنٹائن کے صدر کے خاندان بھی نئی فہرست ميں بے نقاب ہوگئے۔

دو سال بعد بھی پاناما کا ہنگامہ نہيں تھما، موزيک فونسيکا سے ليک دستاويزات نئے انکشافات سامنے لے آئیں، کس کس نے کتنی آف شور کمپنياں بنائيں، کتنا مال بنايا اور کتنا چھپايا، بے نقاب ہوگيا۔

نئے ناموں ميں دنيا بھر کے امراء، حکام، سياستدان اور شوبز اسٹار شامل ہيں، فٹبال اسٹار لائنل ميسی، ارجنٹائن کے صدر ماريسجو ماکری کا خاندان اور سابق سينئر کويتی آفيشل فہد الرجان ان ناموں ميں نماياں ہيں۔

فٹبال اسٹار لائنل میسی اور ان کے والد نے آف شور کمپنيوں کے ذريعے لاکھوں ڈالرز ٹيکس بچايا، ملائیشيا کے سابق صدر نجيب رزاق کا نام بھی سامنے آرہا ہے، جن کے بھائی اور بيٹے نافذ الدين نجيب کے نام پر آف شور کمپنياں ہيں۔

قازقستان کے صدر نور سلطان نذر بايوف کی بیٹی داريغا نذر بائيوف برٹش ورجن آئی لينڈز کمپنی کی واحد واحد شئير ہولڈر ہيں، يہ خود سابق نائب صدر بھی رہ چکی ہيں۔

تازہ لیکس 12 لاکھ دستاویزات پر مشتمل ہیں، دستاویزات میونخ کی ایک فرم کو افشاء کی گئی ہیں، جہاں سے انہیں انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس کے ساتھ شیئر کیا گيا ہے۔

TAX

Panama leaks

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div