شرجیل میمن نئی مشکل میں، آمدن سے زائد اثاثوں کی جانچ پڑتال کا حکم

شرجیل انعام میمن کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے معاملے پر چیئرمین نیب نے شرجیل میمن کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

قومی احتساب بیورو میں سابق وزیر بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی شکایت جمع کرائی گئی ہے، چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔

چیئرمین نیب کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شرجیل انعام میمن کیخلاف شکایت کی جانچ پڑتال کریں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر شرجیل میمن پر سرکاری اشتہارات کی مد میں کئی ارب روپے کی کرپشن کا بھی الزام ہے، جس پر انہیں گزشتہ سال اکتوبر میں عدالت کے باہر سے نیب نے گرفتار بھی کیا تھا۔

SHARJEEL MEMON

Tabool ads will show in this div