زعیم قادری کا ن لیگ سے اعلان بغاوت، آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما زعیم قادری بھی باغی ہوگئے حمزہ شہباز کے خلاف آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

زعیم قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز لاہور تمھارے باپ کی جاگیر نہیں، حمزہ شہباز میرا الیکشن تمھارے ہے، میں مالشیا نہیں ہوں تمھاری نوکری نہیں کروں گا،لوگ جانتے ہیں آپ 10سال کسی سے نہیں ملے،تم اپنے بوٹ پالیشیوں کو لاؤ الیکشن لڑو میرا الیکشن تمہارے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نظریاتی کارکن ہوں،بہت کچھ برداشت کیا،حمزہ شہباز!میں تمہیں سیاست کرکےدکھاؤں گا، الیکشن کی بات نہیں،میرا صبر کاپیمانہ لبریز ہوا، میری قربانیوں کا یہ صلاملاہے،ایسے نہیں چلے گا، عہدوں پر بیٹھے لوگ ہمیں بے وقوف سمجھتے تھے، لوگ کہتے تھے تم کس دیوارکے ساتھ سرمار رہے ہو۔

زعیم قادری نے این اے 133 سے آزاد حہیثیت میں انتخاب لڑنے کا اعلان کیا، کہا کہ آج سے الیکشن اور جنگ دونوں اکھٹے ہونگی، میں بھڑکیاں نہیں مارتا آپ کو جیت کر دیکھاوں گا۔

انہوں نے کہا کہ 2002 کے الیکشن میں کلثوم نواز اور نواز شریف کا کورنگ امیدوار تھا، 8 برس نوازشریف کا ترجمان رہا،ادنیٰ کارکن کی حیثیت سے عملی سیاست کا آغاز کیا، میرے خون میں مسلم لیگ تھی ہے اور رہے گی۔

زعیم قادری نے کہا کہ انفارمیشن سیکریٹری،جنرل سیکریٹری پنجاب کےعہدےپررہا،شہبازشریف نے کہا کسی اور کو سیکریٹری جنرل بنانا چاہتے ہیں، میں نے شہبازشریف کی بات کاکوئی جواب نہیں دیا، صرف پسندنہ ہونے پر مجھے ایک طرف کردیاگیا، نظریاتی کارکن ہوں،بہت کچھ برداشت کیا۔

اس سے قبل زعيم قادري کي رہائش گاہ پر خواجہ سعد رفيق نے ملاقات کی جس میں خواجہ سعد رفيق نے زعيم قادري کو منانے کي کوششيں کی، ملاقات کے دوران کارکنان کے زعيم قادري کےحق ميں نعرے ،کچھ کارکنان نے الگ سياسي جماعت بنانے کے بھي نعرے لگا ديے، زعيم قادري نے باہر آکر کارکنوں کو نعرے بازي سے روک ديا۔

ELECTION

PML N

Zaeem Qadri

hamza shabaz

Tabool ads will show in this div