اشتر اوصاف کا استعفیٰ منظور، خالد جاوید نئے اٹارنی جنرل تعینات

Jun 21, 2018

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا، خالد جاوید نئے اٹارنی جنرل ہوں گے۔

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے اشتر اوصاف کا استعفیٰ منظور کرلیا، انہوں نے گزشتہ روز یہ کہہ کر اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا کہ موجودہ حالات میں کسی بھی اعتراض سے بچنے کیلئے یہ قدم اٹھایا ہے۔

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے خالد جاوید کی بطور اٹارنی جنرل پاکستان تعینات کی باضابطہ منظوری دیدی۔

مزید جانیے : اشتر اوصاف اٹارنی جنرل کے عہدے سے مستعفی

خالد جاوید خان کا تعلق کراچی سے ہے، وہ اس سے قبل ایڈووکیٹ جنرل پاکستان کے لیگل ایڈوائزر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ انہوں نے 1993ء سے 1996ء کے دوران بے نظیر بھٹو کے معاون کے طور پر بھی کام کیا ہے۔

خالد جاوید نے ایل ایل بی لندن یونیورسٹی، بی سی ایل ڈگری آکسفورڈ یونیورسٹی اور ایل ایل ایم کی تعلیم ہارورڈ یونیورسٹی سے حاصل کی ہے۔

AGP

Ashtar Ausaf

Attorney General Pakistan

Khalid Javed Khan

Tabool ads will show in this div