اسپتال عملے کے تشدد میں حاملہ خاتون کا بڑا نقصان

جہلم کے اسپتال میں عملے کے تشدد کرنے سے خاتون کا حمل ضائع ہوگیا۔

دینہ کے گائوں موٹہ غربی کی رہنے والی عابدہ آج صبح آٹھ بجے سول ہسپتال کی گائنی وارڈ میں آئی۔ عابدہ شہزاد دوگھنٹے سے بغیر علاج ہسپتال کے باہر ذلیل وخوار ہورہی تھی۔

تشویشناک حالت میں لائی گئی مریضہ کو ہسپتال داخل سے بھی روک دیا گیا تھا۔

.گیٹ پر پہلے سے رش تھا دھکم پیل میں خاتون سیکیورٹی گارڈ سے ہاتھا پائی ہو گئی۔ سیکیورٹی گارڈ کی ٹانگ عورت کے پیٹ میں لگی اور وہ بے ہوش ہو گئی

خاتون کے اہل خانہ نے احتجاج کیا تو عملے کی دوڑیں لگیں اب وہ عورت ہسپتال میں داخل ہے اور ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ جبکہ ایم ایس نے سیکیورٹی گارڈ کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔

Dina

Tabool ads will show in this div