ورلڈ کپ : نیوزی لینڈ نے افغانستان کو باآسانی شکست دیدی

اسٹاف رپورٹ

نیپیئر : افغانستان ورلڈ کپ میں اُمیدوں پر پورا نہ اترسکا، نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا، شاندار کارکردگی پر ڈینیئل ویٹوری مین آف دی میچ رہے۔

نیپئر میں افغانستان کا ایک اور شو فلاپ ہوگیا، ورلڈ کپ میں افغان ٹیم کارکردگی سے متاثر نہ کرسکی، نیوزی لینڈ کے سامنے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط نکلا، ویٹوری نے افغان ٹیم کو گھما کر رکھ دیا، بولٹ نے بھی نٹ ڈھیلے کردیئے، بھلا ہو سمیع اللہ شنواری اور نجیب اللہ کا جن کی  ففٹیز نے اسکور ایک 186 تک پہنچایا۔

نیوزی لینڈ کیلئے 187 رنز کا ٹارگٹ کچھ مشکل نہ رہا، مارٹن گپٹل نے 57 رنز بناکر ہدف آسان کردیا، برینڈن کی 42 رنز کی بمباری بھی افغانستان کو بھاری پڑی، 4 وکٹوں پر ہی کیویز نے ہدف حاصل کرکے ورلڈ کپ 2015ء میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔ سماء

female

Tabool ads will show in this div