سندھ کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی

سندھ کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی آگئی۔ پاکستان تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹس الائنس کے درمیان عام انتخابات کے لیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی۔

پيپلزپارٹي کو ٹف ٹائم دینے کے لیے گرینڈ ڈیموکریٹس الائنس نے مخدوم شاہ محمود قریشی کی حمایت کا اعلان کرديا ۔

سندھ کے حلقہ این اے دوسوبيس اوردوسواکيس پر تحريک انصاف کے مخدوم شاہ محمود قریشی کی حمایت کے بدلے پی ٹی آئی عمرکوٹ،میرپورخاص ، تھرپارکر کی نشستوں پر جی ڈی اے کے امیدواروں کی حمایت کرے گی ۔ دونوں جماعتوں نے سندھ بھر میں مشاورت کے بعد امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پی ٹی آئی کے مقابلے میں اپنا امیدوار کھڑا نہ کرنے والی گرینڈ ڈیموکریٹس الائنس نے اپنے امیدواروں کا اعلان بھی سیٹ ایڈجسمنٹ کے بعد کیا۔

PTI

elections 2018

grand democratic alliance

#GE2018

seat adjustment

Pir Pagara’s GDA

Tabool ads will show in this div