عامر نے آتے ہی وکٹیں اڑادیں

اسلام آباد: اسپاٹ فکسنگ میں پانچ سالہ پابندی کا سامنا کرنے والے محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنے پہلے ہی میچ میں تین وکٹیں اپنے نام کیں۔

ٹیسٹ کرکٹر محمد عامر کی ساڑھے چار سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی، پہلے میچ میں تین اوورز میں تین بلے بازوں کی وکٹیں اڑائیں اور سلیکٹرز کی توجہ حاصل کر لی۔

فاسٹ باؤلر محمد عامر نے راولپنڈی میں کرکٹ میچ کے دوران اپنی شاندار پرفارمنس سے ماضی کی یاد تازہ کر دی، سماء سے بات کرتے ہوئے محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کو فارم کی واپسی کیلئے مددگار قرار دیا۔

محمد عامر نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر کوچ، بورڈ اور اہلخانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام تلخیاں بھلا کر ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

محمد عامر کو اسپاٹ فکسنگ میں پانچ سالہ پابندی کا سامنا ہے، تاہم پی سی بی کی جانب سے دائر اپیل کی وجہ سے انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ سماء

misbah ul haq

وکٹیں

Tabool ads will show in this div