سلمان بٹ اعتراف جرم سےگریزاں،پی سی بی کےخط کاجواب نہ دےسکے

اسٹاف رپورٹ


لاہور      :  سلمان بٹ تاحال اعتراف جرم سے گریزاں ہیں، ایک ماہ گزر گیا مگر اب بھی پی سی بی کے خط کا جواب نہیں دیا۔ کرکٹ بورڈ نے بھی معاملے سے ہاتھ اُٹھا ليے۔ سماء نے بورڈ کے خط کی کاپی حاصل کرلی۔

محمد عامر پاکستان کرکٹ بورڈ سے معافی مانگ کر ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس آگئے لیکن سلمان بٹ ابھی تک معافی مانگنے سے گریز کررہے ہیں۔ کرکٹ بورڈ نے نو فروری کو سلمان بٹ کو لکھے گئے خط میں کہا کہ جب تک سچ نہیں بولیں گے معاملہ آگے نہیں اٹھایا جائے گا۔

خط میں سلمان بٹ سے کہا گیا ہے کہ وہ عامر اور آصف کو نوبال کيلئے اکسانے کا اعتراف کرليں مگر انھوں نے اب تک خط کا جواب نہیں دیا۔ سماء

offers

oprah

paper

Tabool ads will show in this div