اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کے دوستوں کومشورے

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سابق کرکٹر محمد عامر نے دوستوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غلطی کی ہے تو مان لو، مجھ سمیت جس سے غلطی ہوئی، سب کو اعتراف کرنا چاہیئے۔

اسلام آباد میں کوچنگ کے دوران سماء سے خصوصی گفت گو میں ساڑھے چار سال پابندی کا سامنا کرنے والے محمد عامر کا کہنا تھا کہ دوستوں کو مشورہ دے رہا ہوں کہ غلطی کی ہے تو مان لو، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے،کچھ غلطیاں میری بھی تھیں، مجھ سمیت جس سےغلطی ہوئی،سب کو اعتراف کرنا چاہیے۔

محمدعامر کا کہنا تھا کہ اسپاٹ فکسنگ کے معاملے میں میرے لیے اعتراف کرنا ہی بہتر تھا، آئی سی سی اور پی سی بی نے بھی غلطی ماننے کو کہا، جب کرکٹ کریئر شروع کیا تو اچھے دوست نہیں ملے، نوجوان کرکٹرز دوستی کرتے وقت اچھی طرح چھان پھٹک کرلیں، انہوں نے لگے ہاتھوں نوجوانوں کو بھی نصحیت کرڈالی اور کہنے لگے کہ غلط لوگوں سے دور رہیں تاکہ میری طرح غلطی نہ ہو۔ سماء

میں

کے

retires

misbah ul haq

Tabool ads will show in this div