​آرمی چیف کی پولینڈ میں سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پولینڈ کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر پولینڈ گئے ہیں، وارسا پہنچنے کے بعد انہوں نے پولینڈ کے وزیر دفاع اور نائب وزیر، اعلیٰ عسکری حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، اِن ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔

پولینڈ کی سیاسی و عسکری قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے پولش لینڈ فورسز ٹریننگ سینٹر اور ملٹری ایوی ایشن ورکس کا بھی دورہ کیا۔

general qamar javed bajwa

Tabool ads will show in this div