پہلا کواٹر فائنل،سری لنکا کا ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


سڈنی   :   ورلڈ کپ کرکٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، دسویں اوورز کے اختتام پر سری لنکا نے دو وکٹوں کے نقصان پر انتیس رنز اسکور کیے۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز آج سے ہوگیا ہے، آسٹریلوی شہر سڈنی میں ہونے والے پہلے کواٹر فائنل میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میگا ایونٹس میں اس سے پہلے کھیلے گئے میچوں میں سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری رہا۔ دونوں ٹیمیں چار بار آمنے سامنے آئیں۔ دو مقابلوں میں جنوبی افریقہ نے میدان مارا اور ایک میں فتح سری لنکا کے نام رہی جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔ -

دونوں ٹیموں کی بیٹنگ لائن ان فارم ہے مگر بولنگ میں ساؤتھ افریقا کا پلہ بھاری ہے۔ سماء

کا

فیصلہ

Tabool ads will show in this div