اشتر اوصاف اٹارنی جنرل کے عہدے سے مستعفی

اٹارنی جنرل پاکستان نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، اشتر اوصاف نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوادیا، کہتے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں کسی کے اعتراض اٹھانے سے پہلے یہ قدم اٹھایا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے اشتر اوصاف کو 29 مارچ 2016ء کو اٹارنی جنرل کے عہدے پر تعینات کیا تھا، اس سے قبل ظفر اللہ خان اٹارنی جنرل پاکستان کے عہدے پر فائز تھے۔

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوادیا، ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا، کسی کے اعتراض اٹھانے سے پہلے یہ قدم اٹھایا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی جانب سے چیئرمین نادرا اور گورنر خیبرپختونخوا کو ہٹانے کا مطالبہ سامنے آچکا ہے جبکہ کئی اداروں پر بھی اعتراضات کئے جارہے ہیں۔

ATTORNEY GENERAL

RESIGNATION

Asthar ausaf

Tabool ads will show in this div