فٹبال ورلڈکپ میں آج تین میچزکھیلےجائیں گے

فٹبال ورلڈ کپ میں مراکش اور سعودی عرب کی ٹیمیں آج بقا کی جنگ لڑیں گی۔ایران ناک راؤنڈ تک رسائی کے لئے اسپین سے ٹکرائے گا۔
فیفا ورلڈ کپ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے۔ مراکش پرتگال کے خلاف بقا کی جنگ لڑے گا۔ پہلے میچ میں رونالڈو نے ہیٹ ٹرک کرکے پرتگال کو شکست سے بچایا۔ مراکش کو ایران نے شکست دی۔
دوسرے میچ میں سعودی عرب یورا گوئے سے ٹکرائے گا۔ روس نے پہلے میچ میں سعودی عرب کو پانچ صفر سے ہرایا تھا۔ یورا گوئے ناک آؤٹ مرحلے سے ایک فتح کی دوری پرہے۔
دن کے تیسرے میچ میں اسپین ایران سے مقابلہ کرے گا۔ گروپ بی میں ایران کا پہلا نمبر ہے۔