چوہدری نثارکو نون لیگ میں واپس لائیں گے،سعد رفیق

مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق نےکہاہےکہ چوہدری نثارکو نون لیگ میں واپس لائیں گے۔

سماءکےنمائندہ خصوصی نعیم اشرف بٹ کوانٹرویو میں خواجہ سعد رفیق نے اہم باتیں کیں۔ انھوں نے بتایاکہ نواز شریف سے چوہدری نثار کا تعلق تو چار سال پہلے ہی خراب ہوگیا تھا۔

نون لیگ کے سینیئر رہنماء نےبتایاکہ ان کی جانب سےلوہےکےچنےوالی بات لڑ گئی اورچنے خود چبانے پڑگئے۔ سعد رفیق نےکہاکہ لوہےکے چنے والي بات کو ذاتی مسئلہ بناکرٹارگٹ کیا گیا۔

سعد رفیق نےکہاکہ ق لیگ بننےسے بڑا نقصان چوہدری شجاعت حسین کاہوا۔چوہدری شجاعت کی نوازشریف کو نصیحت میں سمجھداری ہوتی تھی۔ انھوں نے مزید کہاکہ ڈوری ہلانے کی بات کرتا ہوں تودوسرے دن جواب مل جاتا ہے۔سعد رفیق نے الزام عائد کیاکہ نیب میں پرویزمشرف کی باقیات موجودہیں۔

سعد رفیق نےکہاکہ پرویز رشید اور طارق فاطمی کی قربانی معاملہ سلجھانے کیلئے دی۔نوازشریف کی قربانی کاصلہ نہیں ملا،معاملات مزید بگڑگئے۔

PML N

Saad Rafiq

chauhdary nisar

Tabool ads will show in this div