آج کا میچ جیتنے کیلئے جان لگا دیں گے، مصباح الحق

ویب ایڈیٹر:


ایڈیلیڈ : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ٹيم ميں کوئی تبديلی نہيں کی گئی، آج کا میچ جیتنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور جان لگا دیں گے۔

ٹاس سے قبل میڈیا سے گفت گو میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آج کی وکٹ گزشتہ ميچوں کی نسبت مختلف ہے، وکٹ کچھ تيز ہے اور اس ميں باؤنس ہے، ٹیم سے متعلق مصباح کا کہنا تھا کہ ايڈيليڈ:ٹيم ميں کوئی تبديلی نہيں کی گئی،آئیرلینڈ کے خلاف کھیلی گئی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے، مصباح کا مزید کہنا تھا کہ  یہ نوک آؤٹ اسٹیج ہے، جہاں پوری ٹیم سیمی فائنل میں جانے کیلئے پرعزم ہے، پچھلے میچز میں کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال کافی بلند ہے۔ سماء

کا

celebrities

آج

internet

package

season

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div