بولرز نے کم ہدف کے دفاع کی بھرپور کوشش کی، چیئرمین پی سی بی

ویب ایڈیٹر

لاہور : چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے، شہریارخان کہتے ہیں کہ بولرز نے کم ہدف کے دفاع کی بھرپور کوشش کی۔

چیئرمین پی سی بی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست پر مایوسی کا اظہار کیا، ان کا کہنا ہے کہ بولرز نے کم ہدف کے دفاع کی بھرپور کوشش کی۔

شہریار خان نے کہا کہ مصباح الحق اور شاہد آفریدی کا ون ڈے کئیریئر اختتام پذیر ہوگیا، دونوں کرکٹرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پی سی بی مصباح اور آفریدی کے اعزاز میں تقریب منعقد کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم پیر اور منگل کی درمیانی شب وطن واپس لوٹے گی جبکہ کپتان مصباح الحق بدھ کو پریس کانفرنس کریں گے۔ سماء

Army Public School

Tabool ads will show in this div