کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے ٹریبونلز تشکیل

Jun 19, 2018

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے ہائیکورٹ ججز پر مشتمل 20 ٹریبونلز تشکیل دے دیا، کل سے امیدوار اپیلیں دائر کرسکیں گے۔

الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری دن ہے، کئی اہم سیاستدانوں کے نامزدگی فارم منظور اور کئی کے مسترد ہوگئے، سیاسی رہنماؤں کے کاغذات پر مخالفین کی جانب سے اعتراضات بھی اٹھائے گئے۔

ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے فیصلوں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل 20 ٹریبونلز تشکیل دے دیئے گئے۔

نمائندہ سماء کے مطابق ای سی پی نے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کیخلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے خیبرپختوانخوا میں 6، پنجاب میں 8، سندھ میں 4 اور بلوچستان میں 2 ٹریبونل قائم کئے ہیں۔

الیکشن کمیشن پاکستان کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں کل سے دائر ہوسکیں گی جب کہ اس کی آخری تاریخ 22 جون ہے، ٹریبونلز 27 جون تک اپیلوں سے متعلق فیصلے کریں گے۔

ECP

Tribunals

Tabool ads will show in this div