انتخابی امیدوار  پر تیسرا نکاح چھپانے کا الزام

Jun 19, 2018

گوجرانوالہ میں صوبائی اسمبلی کے امیدوار پر تیسرا نکاح چھپانے کا الزام لگ گیا۔

گوجرانوالہ ميں امیدوار پر تیسرا نکاح چھپانے کا الزام لگ گیا، درخواست گزار ووٹر نے پی پی 56 سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے ریاض جٹ کی تیسری بیوی کو ڈھونڈ نکالا، ساتھ ہی اثاثے چھپانے کا اعتراض بھی لگادیا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ امیدوار نے کاغذات نامزدگی میں 2 بیویاں ظاہر کیں، تیسری بیوی کا نہیں بتایا، کل نکاح نامہ بھی پیش کردوں گا، ریاض جٹ نے اثاثے بھی چھپائے۔

ریاض جٹ نے تمام الزامات کو مخالفین کا پروپیگنڈا قرار دے دیا، کہتے ہیں سب جھوٹ ہے، ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔

درخواست گزار کا کہنا ہے، جھوٹ بولنے پر امیدوار الیکشن لڑنے کا اہل نہیں، ریاض جٹ کے کاغذات نامزدگی  مسترد ہونے چاہئیں۔

3rd Marriage

Election2018

Tabool ads will show in this div