سپریم کورٹ : رکن خیبرپختونخوا اسمبلی قیموس خان کی نااہلی کیخلاف اپیل مسترد

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : سپریم کورٹ نے سوات سے منتخب رکن خیبرپختونخوا اسمبلی قیموس خان کی نااہلی کے خلاف اپیل مسترد کردی۔


جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے قیموس خان کی اپیل پر سماعت کی اور درخواست گزار قیموس خان کی نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا۔


قیموس خان پی کے 86 سے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم جعلی ڈگری کی بنیاد پر الیکشن ٹربیونل نے انہیں نااہل قرار دے دیا تھا۔ سماء

کی

مسترد

خان

reply

کیخلاف

Tabool ads will show in this div