فٹبال کی عالمی جنگ،بیلجئم نے پاناما،انگلینڈ نے تیونس کو ہرادیا

فٹبال ورلڈ کپ ميں کھیلے گئے دوسرے اہم میچ میں بیلجیئم نے پانامہ کو تین صفر سے اور انگلینڈ نے تیونس کو 2-1 سے شکست دے دی۔

عالمی کپ2018 میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، جہاں سوئیڈن نے جنوبی کوریا کو0-1 سے شکست دے دی اور بیلجیئم نے پاناما کو 0-3 سے ہرادیا۔ پیر کو ہونے والے تیسرے میچ میں انگلینڈ کی قد آور ٹیم نے تیونس کو 2-1 سے شکست دے دی۔

دوسرے میچ میں بیلجیئم نے پہلی بار عالمی کپ کھیلنے والی پانامہ کو شکست دی ۔ میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا، مگر دوسرے ہاف میں پانامہ کی دفاعی لائن فارورڈز کے حملے نہ روک سکی۔ بلجیم نے یک طرفہ مقابلے کے بعد میچ تین صفر سے اپنے نام کیا۔

   

بیلجیئم کی جانب سے لوکاکو نے 2 اور میرٹینز نے ایک گول اسکور کیا۔

 

دوسری جانب وولگو گارڈ اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے میچ کی ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا۔

 

گیارہویں منٹ میں کپتان ہیری کین نے گول کردیا، تاہم میچ کے پینتسویں منٹ میں تیونس نے پنالٹی کک پر گول کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔ پہلا ہاف اسی اسکور پر اختتام پذیر ہوا۔

     

میچ کا فیصلہ کن گول کھیل کے آخری لمحات میں اس وقت ہوا جب ہیری کین نے ہیڈر کی مدد سےگینڈ گول میں پھینک کر اپنی ٹیم کو دو،ایک سے فتح دلادی۔

انگلش ٹیم نے اضافی وقت میں گول کرکے دو ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ انگلینڈ کے ہیری کین کا کسی بھی بڑے بین الاقوامی میچ میں پہلا گول ہے۔ تیونس کا واحد گول فرجانی سسی نے کیا۔

 

گروپ ’جی‘ میں ایک ، ایک میچ کھیل کر بیلجیم اور انگلینڈ کے تین، تین پوائنٹس ہیں جبکہ تیونس اور پاناما نے کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کیا۔

RUSSIA

ENGLAND

Panama

WC2018

worldcup2018

Harry Kane

Tabool ads will show in this div