بھارت کل 6 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرے گا، سفارتی ذرائع

بھارت کل چھ پاکستانی قیدیوں کو رہا کرے گا، رہائی پانے والے قیدیوں نے اپنی سزائیں بھارتی جیل میں مکمل کرلیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت سےرہائی پانے والوں میں اڑسٹھ سالہ نسرین اختر بی بی بھی شامل ہے،نسرین بی بی کو دوہزار چھ میں مبینہ طور پرمنشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، نسرین کی نوے سالہ ماں نے بیٹی کی رہائی کی درخواست کی تھی۔

رہائی پانے والے کل صبح براستہ واہگہ بارڈر وطن واپس پہنچیں گے، پاکستان نے گزشتہ ماہ خیر سگالی کے تحت چند بھارتی قیدی رہا کئے تھے۔

Tabool ads will show in this div