فٹبال عالمی کپ : سوئیڈن نے جنوبی کوریا کو شکست دے دی

روس میں جاری فٹبال عالمی کپ میں سوئیڈن نے جنوبی کوریا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔
روس میں کھیلے جارہے فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں سوئیڈن اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ پہلے ہاف کے اختتام تک بغیر کسی گول کے برابر رہا، میچ کے چونسٹھ ویں منٹ میں سوئیڈن نے پنالٹی کک پر گول کرکے برتری حاصل کرلی ۔
سوئیڈن کے کپتان اینڈریو گرینڈوسٹ نے پینلٹی پر گول کر کے مخالف ٹیم پر سبقت حاصل کی جو میچ کے اختتام تک برقرار ہی، سوئیڈش ٹیم 1958 کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈکپ کا اپنا افتتاحی میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
آج دوسرا میچ بیلجیئم اور پانامہ جبکہ تیسرا میچ انگلینڈ اور تیونس کے درمیان ہوگا۔