عمران خان کے کاغذات نامزدگی پراعتراضات کی سماعت مکمل، فیصلہ کل سنایا جائے گا

اين اے ايک سو اکتيس لاہور سے عمران خان کے کاغذات نامزدگي پراعتراضات کی جانچ پڑتال کے حوالے سے ریٹرننگ افسر نے سماعت مکمل کرلی، کاغذات منظور ہوں گے یا مسترد کل بارہ بجے فيصلہ سنایا جائے گا۔

این اے 131 پرعمران خان کے کاغذات پر اعتراض کے معاملے پر ریٹرننگ افسر نے اعتراضات پر سماعت مکمل کرلی۔

اعتراضات پردلائل کے لئے بابراعوان پيش ہوئے اورمبينہ بيٹي کے معاملے پر اعتراضات کو مسترد کيا، بابراعوان نے عمران خان کے پيش نہ ہونے کا اعلان بھي کرديا ۔

وکيل عمران خان بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کل پيش نہيں ہوں گے، جنہوں نے اعتراض کيا ان کے خلاف حد قذف کا کيس کريں گے۔

وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کل بھی پیش نہیں ہوسکیں گے جبکہ درخواست گزار کے وکیل کا کہناتھا کہ عمران خان نہ آئے تو توہين عدالت ہوگي، کاغذات منظور ہوگئے تو ہم اپيل کريں گے۔

عمران خان کے کاغذات نامزدگي پراعتراضات، وضاحت کے لئے اميدوارکا خود آنا ضروري ہے ريٹرننگ افسر نے عمران خان کو طلب کرليا۔

اعتراض کنندہ کے وکيل نے عمران خان سے بيان حلفي لينے کا مطالبہ کرديا، وکيل درخواست گزار مبين قاضي نے کہا کہ عمران خان عدالت ميں آکر حلفيہ بيان ہي دے ديں۔

 

ELECTION

IMRAN KHAN

returning officer

NA 131

Tabool ads will show in this div