الیکشن 2018:مائیکل گہلرپورپی یونین مبصرمشن کے سربراہ مقرر

یورپی یونین کےمبصرین عام انتخابات کاجائزہ لینے کیلئےپاکستان آئیں گے۔ یورپی پارلیمنٹ کےرکن مائیکل گہلرکومبصرمشن کاسربراہ مقررکردیاگیا۔

ترجمان یورپی یونین کےمطابق نورکنی یورپی یونین کامشن بائیس جون کوپاکستان پہنچےگا۔ ساٹھ طویل المدت مبصرین ملک بھر میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات 2018 میں یورپی یونین کی کورٹیم کاحصہ ہوں گے۔

یورپی یونین کےمبصرین انتخابی عمل کےاختتام تک پاکستان میں قیام کریں گے۔ یورپی مبصرمشن کےسربراہ مائیکل گہلرکاکہنا ہےکہ پاکستان میں عام انتخابات کی مبصرمشن کی سربراہی اعزازہے۔

ترجمان یورپی یونین کے مطابق مبصرین کی تعیناتی جمہوریت کےاستحکام کیلئےیورپی یونین کےعزم کااعادہ ہے۔ پاکستان میں منتخب جمہوری حکومت کواقتدارکی منتقلی کیلئےپرامیدہیں۔

EUROPEAN UNION

elections 2018

#GE 2018

Tabool ads will show in this div