آئندہ بیٹنگ نہ چلی تو بھی قصور وار مجھے ہی ٹھہرایا جائیگا، مصباح

اسٹاف رپورٹ

لاہور : مصباح الحق نے آج سماء کے پروگرام نديم ملک لائيو ميں دل کھول کر رکھ ديا، بولے اُن کے بعد بھی بیٹنگ نہ چلی تو قصور وار اُنہیں ہی ٹھہرایا جائے گا، گرین شرٹس کپتان نے کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹرز کو دوسرے کھلاڑیوں کی طرح مواقع نہیں ملتے۔

سماء کی وکٹ پر مصباح نے لمبی اننگز کھیلی مگر ندیم ملک کے باؤنسرز کو چھوڑتے رہے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے تنقید کرنیوالوں کو بھرپور جواب دیا، کہتے ہیں ڈھیروں رنز بنانے کے باوجود نشانہ انہیں ہی بنایا جاتا ہے۔

ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ وہ ٹیم کا حصہ نہ بھی رہے تو نزلہ انہیں پر گرایا جائے گا، کپتانی سے متعلق غیریقینی صورتحال پریشان کن ہوتی ہے۔

ٹک ٹک کیوں کرتے ہیں، مصباح نے وجہ بتائی، مستقبل میں کپتان کون ہونا چاہئے، تجربہ کار بیٹسمین نے اس گگلی کو بھی دفاعی انداز میں کھیلا۔

مصباح نے کہا کہ بورڈ نے انہیں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھا ہے، کب تک کھیلنا ہے اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ سماء

Crime

Tabool ads will show in this div