آرمی چیف نے نماز عید لائن آف کنٹرول پرجوانوں کے ساتھ ادا کی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/ARMY-CHIEF-LOC-16-06.mp4"][/video]

لوگ دور دور سے جا کر اپنوں میں عید کی خوشیاں منائیں لیکن قوم کے سپوت اپنوں سے دور سرحدوں پر سربکف اپنا فرض نبھائیں, ایسے میں سپہ سالار بھلا کیسے پیچھے رہتے، آرمی چیف ایل او سی پر جوانوں کے ساتھ عید منانے پہنچ گئے، جوانوں کے جذبے اور شہداء کی قربانیوں کو سلام بھی پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی نماز عید لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ ادا کی جہاں ملک میں امن و سلامتی اور ترقی کیلئے دعائیں ۔

قوم کے بہادر بیٹوں سے عید ملنے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سرحدوں پر لڑتے جوان اور شہداء بھي قوم کے محسن ہيں اور غيور قوم اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہيں کرتي۔

سربراہ پاک کا کہنا تھا کہ ملک کے محافظوں کی عید یہی ہے کہ ارض پاک محفوظ ہو اور قوم پُرامن ماحول میں خوشیاں منائے، سپہ سالار نے سرحدوں پر برسر پیکار جوانوں کے عزم و حوصلے کو بھی سراہا۔

 

Eid ul Fitar

Tabool ads will show in this div