شہباز شریف بھی بھابی کی عیادت کیلئے لندن روانہ

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن روانہ ہوگئے۔
شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ ’ابھی کچھ دیر بعد بھابھی کی عیادت کیلئے لندن روانہ ہو رہا ہوں، قوم سے اپیل ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں‘۔
شہباز شریف نے کہا کہ عید کے اجتماعت میں بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی جائیں، یقین ہے عید الفطر کا دن قومی وحدت، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔
Leaving for UK shortly to inquire after my Bhabhi's health. She is in ICU and needs your prayers.... Eid Mubarak to all of you ... have a great day! -ss
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) 16 June 2018
انہوں نے کہا کہ عہد کرنا ہو گا کہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرتے رہیں گے، پاکستان کے دشمن باخبر ہیں کہ ہماری اصل قوت تہذیب اور ثقافت ہے، پاکستانی قوم مشکل کی ہر گھڑی میں متحد رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
عیدمبارک!
مرشدی اقبال فرماگئےکہ: “عیدِ آزاداں شکوہِ ملک و دیں!” صد شکر کہ ایک آزاد وطن میں عید کی خوشی ہمیں میسر ہے۔ اللّٰہ کا شکر ادا کیجئےاور یاد رکھئےاپنی دعاؤں میں اپنےمجبور اور محکوم مسلمان بھائیوں کو۔ اور...خیال رکھئےکہ آس پاس کوئی بھی عیدکی خوشی سےمحروم نہ رہنےپائے۔ — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) 16 June 2018
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ مصنوعی تنفس (وینٹی لیٹر) پر ہیں جب کہ ڈاکٹروں نے آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم قرار دیئے ہیں۔