اظہر علی مصباح کی کمی پوری کرنے کیلئے پرعزم

اسٹاف رپورٹ

لاہور : اظہر علی کا کہنا ہے کہ ان کا ٹارگٹ ٹیم میں تسلسل لانا ہوگا، کھلاڑی مل کر کھیلیں گے تو پرفارمنس خود ہی بہتر ہوگی، مصباح الحق کی کمی پوری کرنے کی کوشش کروں گا۔

اظہر علی کو ون ڈے کا زیادہ تجربہ نہیں مگر ٹیسٹ میں انہوں نے خوب رنز بنائے ہیں۔

ٹیسٹ اسپیشلسٹ، ون ڈے ٹیم کا کپتان بن گیا، مصباح کا تاج اظہر کے پاس آگیا، ٹیسٹ میچز میں تو اظہر نے خوب رنز بنائے، سنچریاں بھی اسکور کیں، ذمہ دارانہ بیٹنگ نے ٹیم کا قیمتی مہرا بنادیا۔

اظہر علی کو ون ڈے کھیلنے کا موقع کم کم ہی ملا، 4 سال میں صرف 14 میچز ملے، آخری ایک روزہ بھی 2 سال پہلے کھیلا، مزاج میں تو اظہر کو مصباح سے ملایا جاتا ہے، اب پرفارمنس کیسی ہوگی یہ وقت بتائےگا۔ سماء

swap

speak

Tabool ads will show in this div