محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کوخوشخبری سنادی
کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبرآگئی۔ ماہ رمضان میں شدید گرمی جھیلنے کے بعد اب عید کی چھٹیاں ٹھنڈی ٹھنڈی گزريں گی۔
کراچی کے مختلف علاقوں ميں صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوشگوارہوا اور گرمی کا زور ٹوٹ گيا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم ملک ميں داخل ہو گیا ہے ، امکان ہے کہ عید کے تینوں روز شہر پربادلوں کا راج ہوگا۔
آج صبح کرچی کے مخلتف علاقوں میں مون سون کی پہلی بارش ہوگئی، کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی نے ٹھنڈے موسم کو ترستے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھلا دیے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع آبرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔
mon soon
MET OFFICE
weather forecast
تبولا
Tabool ads will show in this div